جاپان نے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والا سیٹلائٹ خلامیں بھیج دیا


ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے جمعرات کو ملک کے جنوبی حصے میں قائم تانیگاشیما خلائی مرکز سے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے ریڈار سیٹلائٹ کو لے کر جانے والے ایک راکٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔سیٹلائٹ لانچ کرنے والی کمپنی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کے مطابق خفیہ معلومات  اکھٹی کرنے والا سیٹلائٹ(آئی جی ایس7) خلائی جہاز کے ذریعے کاگوشیما کے جنوب مغربی علاقے کے خلائی مرکز سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پرخلا میں روانہ ہوا۔کمپنی نے کہا کہ خلائی جہاز لانچ کے تقریبا 20 منٹ بعد اپنیمقررہ مدار میں داخل ہوا جو اس سے پہلے وہاں موجود آئی جی ایس 5 کی جگہ لے گا۔جاپان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے لانچ ایک دن کے لیے موخر کیا گیا۔کیبنٹ سیٹلائٹ انٹیلی جنس سینٹر نے کہا کہ ریڈار سیٹلائٹ اپنے برقی مقناطیسی ٹریکنگ سسٹم کی بدولت رات کے وقت اور  شدید موسمی حالات میں زمین پر تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن