اسلام آباد(وقائع نگار )نیٹو آئل سپلائر شوکت آفریدی کے قتل کے مجرم کی اپیل پر سماعت سپریم کورٹ نے مجرم رحیم اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے جسٹس مظاہر نقوی نے کہا قانونی نقطے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے. نیٹو آئل سپلائر شوکت آفریدی کو 2008 میں کراچی میں قتل کیا گیا تھاسپریم کورٹ میں نیٹو آئل سپلائر شوکت آفریدی کے قتل کے مجرم کی اپیل پر سماعت جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی. وکیل درخواست گزار نے کہا بیک وقت اغوائ ، قتل اور دھماکہ خیز مواد کے الگ الگ مقدمات درج کیے گئے. ٹرائل کورٹ ایک ہی فیصلے میں تین مقدمات کا فیصلہ نہیں کر سکتی ہے. پولیس چھاپے کے دوران دھماکہ ہوا جس سے شوکت آفریدی مارا گیا. عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی. ٹرائل کورٹ نے مجرم رحیم اللہ اور اسکے ساتھیوں کو تین تین بار سزائے موت دی تھی. سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو برقرار برقرار رکھا تھا.
قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل،فریقین کو نوٹس
Jan 27, 2023