ای سی سی کا چینی کی برآمد پر غور، ایکسپورٹ کیلئے آئی ٹی انڈسٹری اہم: وزیر خزانہ


اسلام آباد (خبر نگار، خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق چینی کی برآمد پر غور کیا گیا۔ نوٹیفکیشن اجراء کے بعد 7روز میں کوٹہ مختص کیا جائیگا۔ دوسری طرف وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے ملکی برآمدات کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے آئی ٹی کی صنعت کو اس ضمن میں حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے  یہ یقین دہانی جمعرات کویہاں  آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے  سہولت فراہم کرنے والی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کرائی ۔وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں 5 جنوری 2023 کو آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کے لیے ہونے والی میٹنگ میں وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ٹی انڈسٹری کے نمائندوں نے کاروبار کرنے میں آسانی اور صنعت کو درپیش کاروبار کرنے کی لاگت پر تبادلہ خیال کیا اور فوری مسائل کے حل کے لیے وزیر خزانہ کو سفارشات پیش کیں۔ آئی ٹی صنعت کے نمائندوں نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی توجہ کی تائید کی اور آئی ٹی کے شعبے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی ٹی انڈسٹری کو تحفظات دور کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر سید امین الحق نے وزیر خزانہ کی مخلصانہ کوششوں اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا ۔
چینی برآمد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...