واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف جگہوں کے دورے کیے جاتے ہیں، امریکی ڈیزاسٹر سینٹر نے پاکستان کے کئی علاقوں کا دورہ کیا، جہاں اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
امریکہ/ امداد
پاکستان کو 200ملین ڈالر کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے : امریکہ
Jan 27, 2023