اسرائیلی فوج کی فلسطینی مہاجر کیمپ پر  فائرنگ،ہسپتال پر شیلنگ،9شہید20زخمی


بیت المقدس (شنہوا+ اے پی پی) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے نو فلسطینی شہید جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہسپتال کے اندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، نو شہید ہونے والوں میں سے صرف ایک نوجوان کی شناخت چوبیس سالہ سائب اعصام کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جس میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، ان میں پندرہ افراد کو جنین میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...