لا ہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ ہاؤس میں گزشتہ روز اجلاس کے موقع پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی۔ ایک بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔
معذرت