لاہور (آئی این پی ) نگران وزیراعلی پنجاب کا ایک اور بڑا فیصلہ، محسن نقوی نے وزیراعلی کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلی کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کریں گے، یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر معمور کیا جائے گا، کسی دفاتر کے سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل محسن نقوی نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کا حلف اٹھایا تھا، گورنر ہاوس لاہور میں ان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلی پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اعلان