پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں کروڑوں روپے کے کک بیکس کی بات کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈیو میں امتیاز نامی شخص سے بات ہو رہی ہے۔ امتیاز کہتا ہے کیا حال ہے سر، خیریت سے ہیں۔ علی امیں گنڈاپور جواب میں کہتے ہیں اللہ کا شکر ہے، سی ایم صاحب نے مجھے بولا تھا کچھ ریلیز آئی ہیں، آپ نے کچھ نہیں بھیجا۔ امتیاز کہتا ہے سر آپ کے کہنے پر آپ کو 16 کروڑ روپے بھجوائے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کہتا ہے یار 16 کروڑ ملے کدھر ہیں ہمیں؟۔ امتیاز نے کہا کہ 16 کروڑ روپے لطیف کو یا آپ کو بھجوا دیتا ہوں، 16 کروڑ روپے آپ اکیلے کے ہیں اور کسی کے نہیں۔ علی امین گنڈاپور کہتا ہے ٹھیک ہے، ایک اور کیس گیا ہوا ہے فنانس والوں کے پاس، اس میں 25 کروڑ میرا ہے اور 25 کروڑ سی ایم صاحب کا ہے۔
آڈیو