ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی: احسن اقبال 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لئے صوبائی حکومتیں فوری اقدامات اٹھائیں۔ جمعرات کو نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لئے صوبائی حکومتیں فوری اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کریں کہ آٹا ملوں میں ذخیرہ اندوزی نہ ہو ۔ 

ای پیپر دی نیشن