لاہور (خبرنگار) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز اور طاہر نقوی پر منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کروا دیا۔ ایف آئی اے نے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دے دیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا کہ سلمان شہباز کیخلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ بنک اکائونٹس ملک مقصود آپریٹ کرتا تھا۔ سلمان شہباز اور طاہر نقوی کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ متعدد ٹرانزیکشن کاروباری لین دین کے لیے ہوئی جو کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتی۔ زیادہ تر ٹرانزیکشن کراس ٹرانزیکشن تھی جن میں رقوم جمع کروانے والے کاروباری شخصیات تھے۔ یہ اکاؤنٹس ملک مقصود کی ہدایات پر کھولے گئے جس کا مقصد سلمان شہباز کے پرائیویٹ کاروبار کے لیے تجارت کرنا تھا۔
چالان
منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز، طاہر نقوی بے گناہ، عدالت میں ایف آئی اے کا چالان
Jan 27, 2023