پاکستان نے گروپ 77، چین کے ویانا چیپٹر کی سربراہی سنبھال لیi


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے گروپ آف 77 اور چین کے ویانا چیپٹر کی سربراہی سنبھال لی۔ پاکستان نے ویانا (UNoV) میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ پروقار تقریب میں مراکش نے گروپ آف 77 اور چین کی چیئرپرسن شپ پا کستان کے حوالے کی۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں گروپ کے رکن ممالک کے مشنز کے سربراہان اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ ویانا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے 2023ءمیں گروپ کی سربراہی کے لیے پاکستان پر اعتماد کرنے پر گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا متعدد اور باہم منسلک چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، منشیات کی سمگلنگ، منظم جرائم کے ساتھ ساتھ خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ سے نمٹ رہی ہے۔ گروپ کا کام آج پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
گروپ 77 سربراہی

ای پیپر دی نیشن