کالجز اسپورٹس ٹیچرزو فزیکل انسٹرکٹرزکیلئے ورکشاپ کا انعقاد 


کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس پروموشن سوسائٹی اور محکمہ کلچر اسپورٹس کے ایم سی کے اشتراک سے اسپورٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپورٹس تکنیک ، فٹنس ، انجریز اور تدارک ، انتظامی اور آرگنائزنگ امور پر لیکچرز دئیے گئے- مذکورہ ورکشاپ میں شہر کر دیگر اسکولز کالجز  کے علاوہ وی ایم فاطمہ اسکول ، کراچی پبلک اسکول ، ماما پارسی اسکول ، البیرونی اسکول ، اسمارٹ اسکول ، کڈز اکیڈمی ، نیشنل کالج ، علیگڑھ کالج کے اسپورٹس ٹیچرز اور فزیکل انسٹرکٹرز نے حصہ لیا- ورکشاپ میں نیشنل کالج کے پروفیسر خالد منیر نے اسپورٹس ایڈمنسٹریشن پر، ڈاکٹر ندیم اختر نے انجریز ، ایس ایم ناصر علی نے فٹنس اور تکنیک پر ، معروف اسپورٹس آرگنائزر مراد حسین اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی ندیم خان نے اسپورٹس آرگنائزنگ پر لیکچرز دئے۔ ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی سینیر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس کے ایم سی سیف عباس حسنی نے تمام شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کہف الوری ڈائریکٹر اسپورٹس آفتاب قائم خانی ، انچارج فیصل ظفر بھی موجود تھے - پاکستان اسپورٹس پروموشن سوسائٹی کے مرکزی صدر طارق عباسی کی ہدایت پر عمران احمد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسپورٹس ونگ کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن