لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر کو انگریزی زبان ضرور آنی چاہیے تاکہ وہ آسانی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کرسکے۔ انہوں نے کرکٹ پر توجہ کے باعث صرف میٹرک پاس کیا اور پھر آگے تعلیم جاری نہیں رکھی۔کرکٹر کے لیے انگریزی زبان کی اہمیت پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالکل انگریزی جاننا کرکٹرز کے کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ایک پلس پوائنٹ ہے کیونکہ جب وہ بین الاقوامی سطح پر پہنچتے ہیں تو اس سے کمیونی کیشن میں آسانی ہوتی ہے۔ نسیم شاہ کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دوسروں سے بات چیت کرکے ان کی انگریزی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ ایک بار لائیو پریس کانفرنس کے دوران مزاحیہ انداز میں انگریزی ختم ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔