انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسر پنجاب میں نہ لگائے جائیں: تحریک انصاف 

Jan 27, 2023


اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف نے انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسروں کی فہرست الیکشن کمشن میں جمع کرا دی ۔ فہرست سینئر وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمشن پاکستان سے تحریک انصاف کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث افسروں کو پنجاب میں مقرر نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز /پراوینشیل مینجمنٹ سروسز اور پولیس سروسز کے افسران شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز/پراوینشیل مینجمنٹ سروسز میں نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمر شیر چٹھہ سمیر سید کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد علی رندھاوا، اجمل بھٹی، احمد رضا سرور، عامر کریم خان کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹر راشد منصور، عامر خٹک اور سید علی مرتضیٰ کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ پولیس سروسز کے افسروں میں بلال صدیق کمیانہ، کیپٹن عثمان انور، کیپٹن سہیل چوہدری، راﺅ سردار علی خان کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رضا صفدر کاظمی، ڈاکٹر عابد خان، حافظ عطاءالرحمن بابر سرفراز الپا کے نام شامل ہیں۔ سہیل ظفر چٹھہ، رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔
نام فہرست

مزیدخبریں