پاکستان کو بنانا ری پبلک بنایا جارہا ہے‘ عمران اسماعیل

Jan 27, 2023


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما  عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ  پاکستان کو ایک منصوبے کے تحت بنانا ریپلک بنایا جارہا ہے، عمران خان کو جیل میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس خطاب میں کہا کہ جب سے پنجاب میں نگران حکومت قائم ہوئی ہے۔ تب سے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سب سے متنازعہ شخص کو وزیر اعلی بنا دیا۔ یہ پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کو طول دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بغیر وارنٹ کے گھر میں گھس کر گرفتار کیا گیا۔ کورٹ کی حکم عدولی کی گئی۔ جبری اسلام آباد لے جایا گیا۔ عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا۔ پاکستان کو ایک منصوبے کے تحت بنانا ریپلک بنایا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ کارکنان نے ناکام بنایا۔ عمران خان کو جیل میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ عمران خان کو جیل میں ڈالیں گے تو یہ بھی نہیں بچیں گے۔ جو اقتدار میں ہیں ان کی نہ تو کوئی اہلیت ہے نہ مقبولیت۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل ڈالر میں پندرا روپے کا اضافہ ہوا۔ اکنامک ایمرجنسی کی آڑ میں تباہی پھیلائی جارہی ہے۔ آئی ایم ورلڈ بینک نے انکار کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل خود بھی اسحاق ڈار کی پالیسی پر تنقید کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں