ریاض (کامرس ڈیسک)معیشت کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو فروغ دینے ک لیے ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے سلوگن کے تحت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے زیر اہتمام "زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز"کانفرنس کا پہلا پروگرام 8 اور 9فروری کو ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں دنیا بھر کے فیصلہ ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں زکو، ٹیکس اور کسٹم کے شعبوں میں وژن اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ کانفرنس سعودی وزیر خزانہ زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد بن عبداللہ الجدعان کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔اس کانفرنس کا مقصد ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جس میں 50 سے زیادہ غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے۔ 30 سے زیادہ خصوصی ورکشاپس ہوں گی جو کانفرنس کے تھیم سے متعلق تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ اس میں مقامی اور بین الاقوامی حکومتی اور نجی اداروں کے 70 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت کریں گے۔
ریاض کی میزبانی میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز کانفرنس
Jan 27, 2023