موٹر سائیکل سواروں کا گروپ پاکستان سے ریاض پہنچ گیا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے چھ ممالک سے گزر کر 14 ہزار کلو میٹر طے کرنے والا
 سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال،یہ گروپ سعودی عرب میں 15 دن قیام کرے گا

پاکستان سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب، ریاض پہنچ گیا۔ریاض پہنچنے پر سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔
سفارت خانہ پاکستان میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اعزازی شیلڈ دی گئی۔ یہ گروپ سعودی عرب میں 15 دن قیام کرے گا۔
پچیس موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا پہلے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا ہے۔بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا ۔بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کرکے ریاض 17دن بعد سعودی عرب پہنچے ہیں۔دوران سفر بائیکرز نے پاکستان کی طرف امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ہیں۔
اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر با خیریت سعودی عرب ریاض پہنچے ہیں اور ان کے لیے ایک یادگار سفر ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کے لیے آج ریاض سے مکہ روانہ ہو گا جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن