پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پیپر مارکنگ فیس بڑھا دی

Jan 27, 2023 | 15:30

 پنجاب بھر کے تعیلمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچہ جات کی مارکنگ فیس میں اضافہ کردیا۔اس فیصلے کو مارکنگ سٹاف نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد فی پیپر مارکنگ کا ریٹ 5 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک میں 50 سے زائد پیپر چیک کرنے والے ایگزمینرز کو 45 روپے فی پیپر ادا کیے جائیں گے جبکہ 50 سے کم کاپیاں چیک کرنے پر فی پیپر ریٹ 35 روپے ملے گا۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے 50 سے زائد پیپر چیک کرنے پر 50 روپے فی پیپر ملیں گے جبکہ انٹر میں 50 سے کم کاپیاں چیک کرنے والے ایگزمینرز کو 40 روپے فی پیپر ادا کیے جائیں گے۔اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزمینر کو فی پیپر چیک کرنے کا ساڑھے تین روپے ادا کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ امتحانی عملے نے یہ ادائیگیاں بغیر ٹیکس کٹوتی کے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ معاوضے میں سے17 فیصد سے زائد ٹیکس کی کٹوتی کیجاتی ہے جسے امتحانی عملے کی جانب سے بلاجواز قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں