لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں عام انتخابات کے شفاف اور آزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے. پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے. پر امن ماحول ہر شہری کا حق ہے. نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی.الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں آئینی کردار ادا کریں گے۔