عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام ان لیڈرز کو ووٹ ہرگز نہ دیں جن کے پیسے ملک سے باہر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے ملکی معاشی حالات پر بات کرنا چاہتا ہوں، رجیم چینج کے بعد پتا تھا معیشت خراب ہو گئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہو گا، مجھے پتا تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو معیشت گر جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ میں نے نیوٹرلز کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ یہ ہونا ہے. کورونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا، جب عدم اعتماد جمع ہوئی تھی اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے ریزرو تھے، پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جا رہے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو حالات خراب ہونگے، جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان کے بینک بلینس میں کمی واقع ہو گئی، جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ان کی دولت اوپر جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہوں، آصف زرداری اور نواز شریف کے پیسے باہر کی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن