تبدیلی والوں نے ملک پرکلہاڑامارااچھا واپس لائیںگے. نواز شریف

Jan 27, 2024

بورے والہ گگومنڈی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران ) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بورے والا میں جلسہ سے خطاب میں کہا کہ بورے والا میں ائیرپورٹ بھی بنائیں گے۔ موٹروے بورے والا سے گزرے گی۔ میری حکومت کے بعد وقت بدل گیا ہے۔ پہلے روٹی 4روپے کی تھی آج 20روپے کی ہوگئی۔ بجلی کا 500 والا بل اب 20 ہزار کا آتا ہے۔ گیس آج مل نہیں رہی۔ نوازشریف کے دور میں سبزیاں 10روپے کلو ملتی تھیں آج قیمتیں کہاں پہنچ گئی ہیں۔ میرے دور میں ٹریکٹر 9لاکھ کا تھا آج 38لاکھ کا ہوگیا۔ یوریا کھاد 1200روپے کی تھی آج 5ہزار کی بوری ملتی ہے۔ کیا یہ تبدیلی ہے؟۔ وعدہ کرتا ہوں مسلم لیگ ن حکومت میں آکر مہنگائی کو مٹائے گی۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت نہ گرائی جاتی تو آج قوم کا یہ حال نہ ہوتا۔ اس ٹولے نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑا مارا ہے۔ حکومت میں اکر بورے والا کو ضلع بنا¶ں گا۔ کیا عوام کو میرا دور یاد نہیں آتا؟۔ بہت افسوسناک بات ہے پاکستان کو انہوں نے کہاں پہنچا دیا۔ یہ ہے وہ تبدیلی جو قوم پر مسلط کی گئی!۔ اچھا وقت ضرور واپس میں لائیں گے۔ انہوں نے وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا وعدہ کیا۔ جلسے سے خطاب میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دیں تاکہ وہ منتخب ہوکر آپ کی خدمت کرسکیں۔ ہمارے مخالفین جہاں بھی جا کر جلسہ کرتے ہیں وہاں پر نوازشریف کے ہی منصوبے نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں کوئی بھی بڑا منصوبہ دیکھ لو وہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنا ہے۔ سب جماعتیں نواز شریف پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ آج اگر کسی کو قوم کی فکر ہے تو وہ میاں نوازشریف ہے۔ ہمارا منشور ہر شہر اور گاﺅں کی ترقی ہے۔ انتخابی جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مریم اورنگ زیب، سینیٹر پرویز رشید، سید ساجد مہدی سلیم، سعید احمد خاں منہیس، میاں ثاقب خورشید، چوہدری یوسف کسیلیہ، میاں خالق نواز آرائیں، نور خاں بھابھہ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ جلسہ گاہ میں بورے والا اور گردونواح سے آنے والے قافلوں سمیت چار ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ مریم نواز نے کہا نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آپ شیر کو ووٹ دیں گے تو (ن) لیگ جیت کر دن رات آپ کی خدمت کرے گی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اہلیان بورےوالا بتائیں کہ جب ایک سازش کے تحت میری حکومت ختم کی گئی تو اس وقت پاکستان خوش حال تھا یا آج ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا۔ ہمارے دور میں یوریا کھاد 12 سو روپے کی بوری ملتی تھی آج پانچ ہزار میں مل رہی ہے۔ اگر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں میری حکومت ختم نہ جاتی تو ملک کا یہ حال، نہ مہنگائی ہوتی نہ بے روز گاری ہوتی اور نہ لوڈ شیڈنگ ہوتی۔ مریم نوز شریف نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ہر قسم کے حالات میں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا رہنے پر سلام پیش کرتی ہوں اور میری عوام سے اپیل ہے کہ (ن) لیگی امیدواران کو اتنے ووٹ ڈالیں کہ مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے اور کامیاب ہو کر دن رات عوام کی خدمت کر سکے۔ جلسہ سے قبل جلسہ میں شرکت کے لیے گگو منڈی سے امیدوار پی پی229چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور چوہدری محمد یونس کسیلیہ کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور بسوں پر مشتمل ہزاروں افراد کا قافلہ چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر سے روانہ ہوا۔ ہزاروں افراد شریک تھے۔ شرکاءکی تعداد دیکھ کر لوگوں نے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی کامیابی کو یقینی قرار دے دیا۔ جنوبی پنجاب والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں یہاں کی دل سے خدمت کی ہے۔ بڑے بڑے لوگ یہاں آئے اور جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنا کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء ، 2017ء کے جنوبی پنجاب کا موازنہ کرلیں اور آج کی صورت حال دیکھ لیں تو آپ کو فرق نظر آئے گا اور پتا چل جائے گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہاں آپ کی خدمت کی ہے۔ طبی ادارے، زرعی یونیورسٹیز بنائیں اور اب نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ آپ لوگ مسلم لیگ ن کو منتخب کریں تو وہاڑی میں میڈیکل کالج بنائیں گے۔ مسلم لیگ ن کا منشور آج جاری کردیا جائے گا۔ ہمارا منشور بالکل واضح ہے۔ ہر شہر کی ترقی، ہر گاو¿ں کی ترقی، کسانوں کی ترقی۔ ہم ہسپتال، مفت دوائیں، طبی سہولیات، تعلیم مفت اور عام، تعلیمی اداروں کا قیام، ہر ڈسٹرکٹ میں دانش سکول بنانا، موٹر وے کا جال بچھانا، بجلی کے بلوں کو کم کرنا، گیس فراہم کرنا، روٹی اور آٹا سستی کرنا، سبزی، گوشت دالیں سستی کرنا، یہ سب ہماری ذمے داری ہے۔ یہی ہمارا منشور ہے۔ 8 فروری کو کوئی گھر میں نہ بیٹھے بلکہ مسلم لیگ ن کے شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ملائے۔ جتنی زیادہ مہریں شیر پر لگیں گی، اتنی جلدی پاکستان ترقی کرے گا، یہ میرا وعدہ ہے۔ مخالف جماعتیں پنجاب میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں، لیکن انہیں جلسہ کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، وہ جلسوں میں ن لیگ اور نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں اور جہاں پر بھی وہ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہیں، وہیں دائیں بائیں انہیں ن لیگ ہی کے منصوبے نظر آتے۔مسلم لیگ (ن) کا منشور تیار ہو گیا۔ آج اعلان ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف آج شہبازشریف اور مریم نواز کے ہمراہ باضابطہ منشور جاری کریں گے۔ منشور کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی، احسن اقبال اور دیگر مرکزی رہنما ماڈل ٹا¶ن میں تقریب میں شرکت کریں گے۔ قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے۔

نواز شریف 

مزیدخبریں