اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ دیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر قرض کے لیے 23 مارچ 2024ءکو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرضہ ادا کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے۔
وزیر اعظم کا چینی ہم منصب کو خط دو ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست
Jan 27, 2024