لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کے سسر مولانا شمس الوریٰ کی لاہور اور جے یوآئی خیبر پختونخوا کے رہنما اور سابق سنیٹر مولانا قاری عبداللہ کی بنوں میں نماز جنازوں کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔دونوں رہنماﺅں کی نماز جنازہ میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی اور صوبائی اور ضلعی رہنماو¿ںعلمائے کرام‘ سیاسی سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا امجد خان کی سسر اور سابق سینیٹر قاری عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔انہوں نے کہاکہ مولانا امجد خان اور قاری عبد اللہ کے خاندانوں کے غم کو اپنا غم سمجھتا ہوں۔مولانا نے کہا قاری عبد اللہ کی جماعتی خدمات مدتوں یاد رہیں گی۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،صوبہ خیبر کے وزیر اعلی حاجی اکرم خان درانی اور دیگر رہنماوں نے بھی مولانا محمد امجد خان کے س±سر اور مولانا قاری عبداللہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
جے یو آئی رہنما مولانا امجدخان کے سسرلاہور‘قاری عبداللہ بنوں میںسپرد خاک
Jan 27, 2024