لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس نے نگران صوبائی حکومت کے ایک سالہ دور میں محکمانہ اصلاحات، شہداءو غازیوں کی ویلفیئر، تھانوں کی بہتری، ریکارڈ پروموشنز اور دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نئے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں کے زیر التواء4لاکھ سے زائدپینڈنگ روڈسرٹیفکیٹس اور 3لاکھ سے زائد زیر ِتفتیش مقدمات تیزی سے نمٹائے گئے ہیں۔15کی کالز پر پولیس کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت میں کرائم ریٹ میں نمایاں کمی آئی۔ بین الاقوامی معیار کے سپیشل انیشییٹو پولیس سٹیشنز کی مدد سے سمارٹ پولیسنگ کے علاوہ 16خدمت مراکز کے ذریعے شہر یوں کو ایک ہی چھت تلے 24گھنٹے 14مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔36 پروموشن بورڈزکے تحت 4ہزارسے زائد افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ شہداءپیکج کے تحت 13شہداءکے خاندانوں کو14کروڑ 85لاکھ روپے کی مالیت کے مکانات دیئے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مد میں 1263خاندانوں میں 6 کروڑ 86 لاکھ 68ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔لاہور پولیس نے 3304گینگز گرفتارکرکے 2 ارب09کروڑ61لاکھ سے زائد کی ریکوری کی ہے۔
پولیس کے 4 ہزار اہلکاروں کی ترقی، ورثاشہدا کو مکانات دیئے گئے: سی سی پی او
Jan 27, 2024