لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے فضلا کی نمائندہ تنظیم نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوری کاسالانہ اجلاس گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہواجس کی صدارت ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کی۔ اجلاس میں مفتی ندیم قمر کومرکزی صدر اور مفتی عبدالستارسعید ی مرکزی جنرل سیکرٹر ی سال2024ءکےلئے اتفاق رائے سے منتخب کرلیا گیا۔ انتخابات میں مرکزی، صوبائی اورضلعی عہدیداران اور کارکنان بھرپور حصہ لیا۔ نعیمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران کااعلان فروری میںکیا جائے گا۔ مجلس شوری کاسالانہ اجلاس میں مفتی انتخاب احمد نوری، ڈاکٹر حسیب قادری، حافظ ارشد اقبال نعیمی، مفتی محمدعمران حنفی سمیت دیگر مرکزی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس سے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ امید نومنتخب عہدیدارن اسلام کی ترویج واشاعت اورملک وقوم کی خدمت کےلئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔