لاہو ر (خصوصی نامہ نگا ر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ موجوددہ انتخابی ماحول میں سیاسی مخاصمت ، محاذ آرائی اور تنا? بڑھتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں مفاہمانہ رویہ کےے اختیار کیا جا سکتا ہے مہم جو یانہ روش بدلنا ہوگی۔اب بھی وقت ہے کہ اس نفرت یا غصہ کی بنیاد پر مقابلہ بازی کے رحجان کو ختم کرکے روا داری کو فروغ دینے کے اقدامات کریں اور ایک دوسرے کو اس کی ترغیب دیں اور مل جل کر بہتری کا راستہ اپنائیں اور اپنے اندر جذبانیت کی بجائے دلیل ، منطق اور فکری گہرائی سے ایک دوسرے کو قائل کریں قومی سطح پر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ ریاست عام آری کے معاملات سے لاتعلق ہوگئی ہے فریقین اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹ کر ایک دوسرے کے لےے راستہ بنائیں اور یوں سیاسی تقسیم کو بڑھنے سے روکیں۔
انتخابی ماحول میں سیاسی محاذ آرائی اور تناﺅ نمایاں ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jan 27, 2024