وی آئی پی ، پروٹو کول کلچر عام آدمی کی عزت نفس کی توہین ہے:ثمینہ سعید 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) وی آئی پی اور پروٹو کول کلچر عام آدمی کی عزت نفس کی توہین ہے جو صاحب اقتدار اور عوام کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دیتا ہے۔ خلفاءراشدین نے مساجد کے ننگے فرش پر بیٹھ کر امور مملکت کے اہم فیصلے کیے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر اور پروٹو کول سسٹم کا خاتمہ کرے گی اور قائدانہ صلاحیت رکھنے والے عوام دوست لیڈر بلا تفریق عوام کے درمیان رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن