لاہور(نیوزرپورٹر)واساحکام کی غفلت کے باعث فیصل ٹاون میں کئی بلاکوں کے گھروں کی سپلائی لائنوں میں بدبودار اورگنداپانی شامل ہورہا ہے ۔ بارہا واسا حکام کوآگاہ کیاگیاایک آدھ دن صورتحال بہترہوجاتی ہے،دوبارہ پھر مشکل پیداہوجاتی ہے ۔بی اورسی بلاک کے مکین زیادہ متاثر رہتے ہیں۔ شہریوں نے ایم ڈی واسا سے اپیل کی کہ اس کا مستقل حل تلاش کیا جائے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔