عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے مسلم ممالک کو مایوسی ہوئی‘خالد مسعود سندھو 

Jan 27, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر اور قومی یکجہتی اتحاد کے مرکزی رہنما خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے مسلم ممالک کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کو اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلانے کے ساتھ ساتھ سیز فائر کا حکم بھی جاری کرنا چاہیے تھا۔ اسرائیل کے حکمران ، فوج اور جرنیلوں سمیت تمام اہلکاروں کو جو اس نسل کشی میں ملوث ہیں ان کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر سخت سزائیں دی جائیں 100روز سے زائد جاری اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں سکولوںکو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا‘ ہزاروں مرد و خواتین شہید بچے یتیم اور زخمی معذور ہوچکے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کرنا کافی نہیں ہے۔عالمی عدالت انصاف کو مسئلہ فلسطین پر وکلاء کی بات سننی چاہیے۔

مزیدخبریں