عالمی عدالت انصاف نے امن کے ٹھیکیداروں کوآئنہ دکھا دیا:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کے دوران کہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے امن عالم کے ٹھیکیداروں کوآئنہ دکھا دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کے منحوس اورمکروہ کردارکوبھی ادھیڑ کر رکھ دیا۔میاں محمد جمیل نے جنوبی افریقاکے کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ پوری اسلامی دنیاجوکام نہیں کرسکی وہ اکیلے جنوبی افریقا نے کردیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ،مسلم دنیاکو فلسطینیوں کا دردمحسوس نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران ذمہ داریوں کا ادراک اوراحساس کریں اورمظلوم فلسطینیوں کے لیے آوازاٹھائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...