کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد نفسیاتی مرض میں مبتلا ہیں، یعنی دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد ذہنی مرض کا شکار ہے۔ حادثات کے نتیجے میں جھلس جانے والے، امراض قلب میں مبتلا افراد اور چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کی ذہنی صحت بہتر کرنے کے لیے ماہرین نفسیات انہیں لازمی طبی مشاورت کی ہدایت کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ذہنی صحت کو جنرل ہیلتھ میں شامل کردیا جائے۔ ماہرین نے کہا کہ دنیا میں نفسیات کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔
نفسیاتی امراض بڑھ رہے، پاکستان میں اڑھائی کروڑ افراد متاثر: ماہرین
Jan 27, 2024