اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے PP-178 قصورIV- کے ریٹرننگ افسر اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ ایم) قصور کی ایک سیاسی جماعت کے انتخابی جلسے میں شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مذکورہ افسر کو معطل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے اور اس کے خلاف ضابطہ کی خلاف ورزی پر انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ عبد الحفیظ بقا پوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن میل)قصور کو ریٹرننگ آفیسر برائے PP-178 قصورIV- تعینات کر دیا ہے۔