صوبوں کو جوابدہ بنانے کیلئے 18 ویں ترمیم میں مزید ترمیم ہونی چاہئے: ڈپٹی چیئرمین سینٹ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے صوبوں کو جوابدہ بنانے اور 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کی تجویز دے دی۔ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی ضروریات پوری ہو چکی ہیں لہٰذا اب اس ترمیم میں مزید ترمیم ہونی چاہیے کیونکہ وقت کے ساتھ نئی ضروریات پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہم نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4100 ارب روپے صوبوں کو دینے کی تجویز دی تھی اور صوبوں کو اتنے پیسے جائیں تو آن گرائونڈ نظر بھی آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی کریں کہ صوبے پیسوں کے استعمال کے حوالے سے وفاق کو رپورٹ دیں اور وفاق کو بتائیں کہ وہ پیسے کس طرح اور کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن