لاہور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس میں آتشزدگی، سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ دفتر میں آتشزدگی کی وجہ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے پہلے سروسز پھر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،آگ لگنے سے آفس کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ لگنے سے آفس کی کرسیاں،ٹیبل،فلکسز، ایل ای ڈیز سمیت تمام سامان جل گیا۔ریسکیو حکام نے آفس کو لگی سیل توڑ کر آگ پر قابو پایا،آگ بجھانے کے عمل میں 7سے زائد فائر ٹینڈر نے حصہ لیا،ریسکیو کو آگ پر مکمل قابو پانے میں ایک گھنٹہ لگا۔