قصور (نمائندہ نوائے وقت) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری نے این اے 131 قصور ون میں پیپلز پارٹی کے امیدواران چوہدری منظور اور پی پی 176 اور 177 کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی ہو اتحاد ھوچکا ھے۔ چوھدری منظور احمد نے کہا کہ جے یو پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی اعلان دو روز میں ھوگا۔
جے یو پی کے مرکزی صدر ابوالخیر زبیر قصور سے پی پی امیدواروں کے حق میں دستبردار
Jan 27, 2024