وارسا (نیٹ نیوز) پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 3 گھنٹے 6 منٹ اور 45 سیکنڈ گردن تک برف سے بھرے ڈبے میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 48 سالہ کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے طویل مدت تک برف میں وقت گزار کر خواتین کی کیٹگری میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ کیٹرزائنا جاکوبوسکا کا برف سے بھرے ڈبے میں طے کیا گیا وقت مردوں کی کیٹگری کے ریکارڈ (3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈ) سے کچھ منٹ کم ہے۔