عمران نے سعودی ولی عہد کی دی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے جھکایا: پرویز خٹک 

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔ نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سینکڑوں جھوٹ بولے، وہ ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے ہیں۔ عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی۔  لیکن ان کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا۔ لیکن سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کرقوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن