لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے پاسٹرز، بشپ حضرات اور دیگر لوگوں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں لاہور کے حلقہ این اے 127 اور صوبائی حلقوں پر بات چیت کی گئی۔ مسیحی برادری کے مسائل اور لاہور شہر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق اور برابری کے بنیاد پر یقین رکھتی ہے۔ آپ معززین کے تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسیحی برداری ہمیشہ پاکستان کی جمہوریت کیساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، آپ کی آسانی کیلئے ماڈل ٹاؤن میں گھر بنا رہا ہوں تاکہ آپ لوگوں کو آسانی ہو، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، آپ کے حقوق کسی کو چھیننے نہیں دوں گا، مسیحی برادری کے بچوں اور بچیوں کیلئے نرسز، ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں میں کام کرنا ہے، سندھ میں نرسنگ سیکٹر میں بچیوں کو ماہانہ تیس ہزار سے زیادہ وظیفہ دیا جاتا ہے، آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے، مسیحی برادری کے مسائل ہمیشہ پی پی پی نے حل کیے، آئندہ بھی ہم حل کریں گے۔ ملاقات میں شریک این اے 127 سے تعلق رکھنے والے تمام پاسٹر اور بشپ حضرات نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق ایم پی اے سندھ اسمبلی انتھونی نوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں حمزہ کرامت، کاشف اقبال، کامران پرویز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشر عزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید، بشپ محبوب یعقوب، پاسٹر عوبید اقبال، مبشر عمران طارق، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان، پاسٹر جاوید بھٹی، پاسٹر پرویز نور، پاسٹر جاوید شوکت، مبشر عامر بشیر، پاسٹر عامر دیوان، پاسٹر جاوید برکت، پاسٹر ناحوم ، پاسٹر فلپس، پاسٹر سہیل یونس، پاسٹر لطیف، پاسٹر عمران، پاسٹر شہزاد، پاسٹر یونس صادق، پاسٹر پرویز وکٹر، پاسٹر الیاس فرانس، پاسٹر سیلاس جان، مبشر فرانس جلال، مبشر سہیل جان، پاسٹر کاشف، پاسٹر شریف، پاسٹر شفیق، پاسٹر عامر عزیز، پاسٹر عرفان شہزاد، بشپ عاشر عزیز، بشپ آصف خان، بشپ ڈاکٹر جنید جمشید، بشپ محبوب یعقوب، پاسٹر عونید اقبال، مبشر عمران طارق، مبشر وکٹر لال، پاسٹر مصور منور، پاسٹر عرفان جان شامل تھے۔
مسیحی برادری کے مسائل ہمیشہ پیپلز پاٹی نے حل کئے، آئندہ بھی کریں گے: زرداری
Jan 27, 2024