کراچی ( کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی زیر نگرانی فرینکفرٹ میں منعقد ہونیوالی دنیا کے سب سے بڑے کنزیومر گڈز میلے Ambiente میں 9 پاکستانی نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نمائش26تا30جنوری جاری رہے گی ۔مذکورہ نمائش میں جرمنی، بھارت، چین اور اٹلی جیسے بڑے ممالک سمی80سے زائد ممالک کے 3,900 سے زیادہ نمائش کنندگان اپنے ممالک کے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں سے بنی اشیاءکی نمائش کررہے ہیں۔
طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ، اور شارپ ایج انٹرپرائزز جیسی معروف کمپنیاں سمیت نو پاکستانی نمائش کنندگان اس میلے میں شریک ہیں۔