قتل کی سنگین وارداتوں میں عمران ، محتشم ، محمد علی،بلقیس ساتھیوںسمیت گرفتار

لاہور(نامہ نگار)ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن شہزاد رفیق نے گزشتہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے خاتون تسلیم بی بی عرف سونیا کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم عمران کو گرفتارکر لیا۔ ملزم اور مقتولہ آئس کا نشہ کرتے ہیں ۔گزشتہ نیو ائیرنائٹ منانے کیلئے اکٹھے ہوئے رات بھر آئس کا نشہ کرنے کے بعدباہمی رضا مندی کے دوران دونوں میں جھگڑا ہوا ،مقتولہ نے چھری کا وار کر کے عمران کو زخمی کر دیا۔ بعد ازاں ملزم عمران نے اینٹ کے پے در پے وار کر کے تسلیم بی بی کو قتل کر کے آگ لگا دی تھی۔ دوسری کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے شہری جاوید اختر کے اندھے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی بلقیس اور اس کے سابقہ شوہر شمس رسول، خدیجہ اور عبدالرحمن کو گرفتار کیا۔ملزمہ بلقیس نے اپنے سابقہ شوہر اور ساتھیوں سے مل کر پلاٹ اور بینک بیلنس ہتھیانے کیلئے اپنے موجودہ شوہر کو چھریوں کے وارکر کے قتل کیا۔تیسری کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاو¿ن نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث 2ملزمان محتشم اور محمد علی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کاہوٹل پر کھانا کھانے کے بعد عملے سے لڑائی جھگڑا ہوا اوراگلے روز اپنی لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے ہوٹل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے مقتولہ زینب بی بی شدید زخمی ہو گئی جس کو جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن