طالبان سے متعلق مذاق نے بھارتی نژاد طلبا کو جیل کی ہوا کِھلادی

Jan 27, 2024

 لندن(این این آئی)بھارتی نژاد برطانوی طلبا کو طالبان سے متعلق مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ہسپانوی حکام نے طالبان کا ساتھی سمجھ کر گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ ورما نامی 20 سالہ نوجوان کو ہسپانیہ کی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ 2022 میں چھٹیاں گزارنے کی غرض سے برطانیہ سے ہسپانیہ کے جزیرے مینورکا کے ہوائی اڈے پر اترا۔گزشتہ ڈیڑھ برس سے آدتیہ ورما کا کیس ہسپانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ان پر افواہ کے ذریعے عوام میں انتشار پھیلانے کا الزام ہے۔

ڈیڑھ برس قبل جولائی 2022 میں آدتیہ ورما نے اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کی غرض سے لندن کے ایئر پورٹ سے فلائٹ لی، فلائٹ لینے سے قبل انہوں نے اپنے دوست کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر پیغام بھیجا کہ طیارے کو اڑانے کے لیے تیار ہوں (میں طالبان کا رکن ہوں)۔یہ پیغام چونکہ لندن کے ایئرپورٹ کے وائی فائی کے ذریعے بھیجا گیا تھا اس لیے برطانوی خفیہ اداروں نے اسے فوری طور پر پکڑ لیا اور متعلقہ پرواز کی روانگی کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ہسپانوی حکام کو خبردار کردیا۔برطانوی خفیہ اداروں کی اطلاع پر ہسپانوی حکام حرکت میں آگئے، فضائی افواج کی مدد لی۔ دو جیٹ لڑاکا طیاروں کی مدد سے مذکورہ مسافر بردار طیارے کا تعاقب کیا اور لینڈنگ کے بعد آدتیہ ورما کو گرفتار کرکے طیارے کی اچھی طرح تلاشی لی۔انہیں طیارے کی تلاشی میں کوئی مشتبہ اشیا نہیں ملی تاہم یہ کیسز ہسپانوی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
طالبان

مزیدخبریں