شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری یاور الطا ف ورک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مدد سے ہر دور میں ملک کے آئین و جمہوریت کا دفاع کرتی رہی ہے،پرانے سیاستدانوں نے نفرت کی سیاست سے پورے ملک کو تقسیم کر دیا ہے، ہم نے سیکھا ہے کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہم دفن کر کے موجودہ مسائل کا حل کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔