چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت ) آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کی ڈی پی او عبداللہ احمد سمیت ضلع بھر کے پولیس افسروں نے شرکت کی۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ شفاف پرا من الیکشن کرانے کا انعقاد پولیس کی ذمہ داری ہے الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں ۔ عوام کے جان و مال امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد عابد خان ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ لیڈیز پولیس ہوسٹل اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔