امن پسند آدمی ہوں برادری ازم کی سیاست نہیں کرتا: مولانا غیاث الدین 

شکرگڑھ (نامہ نگار)چار بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا مخالفین پر ایک جھوٹا مقدمہ درج نہیں کرایا امن پسند آدمی ہوں برادری ازم کی سیاست نہیں کرتا۔ان خیالات کا اظہار پی پی 55 سے آزاد امیدوار مولانا غیاث الدین نے الیکشن مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتوں یا ہاروں شہر کے مرکزی چوک میں ہی پایا جاتا ہوں بڑی بڑی گاڑیوں والے الیکشن کے بعد نظر نہیں آتے۔سابق ایم پی اے نے کہا میرے حلقہ کے لوگ میرے کردار سے واقف ہیں کوئی میرا ووٹر ہو نہ ہو کبھی ماتھے پہ شکن نہیں ڈالی سب کا خدمت گزار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن