گجرات کے لوگ آزمائے ہوؤں کو اب دوبارہ نہ آزمائیں : انصر محمود دھول

گجرات( نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 31 چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ نے کہا ہے گجرات کے لوگ آزمائے ہوؤں کو اب دوبارہ نہ آزمائیں۔ ترازو کو موقع دیں ، 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔ ہم انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالوپورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر کو برباد کرنے والوں کو لوگ جانتے ہیں کہ کس نے کہاں کیا کچھ کیا ہے۔ اب اُسی خاندان کے دو نووارد آئے ہیں۔ اہل گجرات ان سے ہوشیار رہیں ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے ووٹ کی طاقت سے ترازو کو کامیاب کرائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن