کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 175 داؤد انیس قریشی نے مختلف دیہات میں کارنر میٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے سابق دور اقتدار میں کروڑوں روپے کے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کے باعث عوا م کی زندگی میں بہتری آئی تھی لیکن ہمارے بعد کسی بھی نمائندہ نے تحصیل کوٹ رادھاکشن میںکوئی ترقیاتی کام نہ کرائے ہیں جس کی وجہ سے حلقہ کی حالت ابتر ہوچکی ہے ۔ مجھے حلقہ میں مختلف برادریوں کی حمایت حاصل ہے آٹھ فروری کو ریکارڈ ووٹ لیکر حلقہ کی قسمت بدل دونگا عوام کوچاہیے کہ وہ اپنی قسمت بدلنے کے لیے حقہ پر مہر لگائیں۔
8 فروری کو ریکارڈ ووٹ لیکر حلقہ کی قسمت بدل دونگا :داؤد قریشی
Jan 27, 2024