سیرت طیبہ کے ہر گوشہ کو زندگیوں پر نافذ العمل کرنا ہوگا:خرم مختار چیمہ 

Jan 27, 2024

وزیرآباد(نا مہ نگار) سیرت طیبہ کے ہر گوشہ کو زندگیوں پر نافذ العمل کرنا ہوگا ،سیرت طیبہ کو فروغ دیکر مٹ جانیوالی اخلاقیات کو ازسر نو کرنا ہوگا ،ووٹ صرف نبی کریم ؐ کے لئے دینا ہوگا ،8فروری اندھیروں کو دور کرنے کا دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارپی پی35خرم مختار چیمہ نے نجم الحسن ودیگر سے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اویس جمیل بٹ ،حافظ عمران ادریس،ڈاکٹر شرجیل احمد ، شہزاد احمد ،فرحان احمدودیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجودتھے ۔انہوںنے کہا تحریک لبیک پاکستان کی جدوجہد کا مقصد پرچم دین کی سربلندی ہے اور پاکستان کو درپیش تمام مسائل اوربحرانوں کا واحد حل اسلام کے سنہری اصولوں اور قوانین کو عملی طور پر نافذ کرنے میں پوشیدہ ہے ۔ 

مزیدخبریں