غازی آباد:چوہدری اشرف آرائیں کی حمایت کا اعلان 

غازی آباد(نامہ نگار)چوہدری ساجد علی ساجد ٹائون والے نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 142چوہدری اشرف آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسی سلسلہ میں غازی آباد علی ٹائون میں ایک تقریب کا انعقاد ہواجس میں چوہدری ولید رضا، چوہدری کاشف خورشید، چوہدری عبدالغفار آرائیں، صوبیدار محمد یوسف جٹ، چوہدری طاہر جٹ، رانا محمد اقبال، چوہدری کاشف اقبال آرائیں، چوہدری سید احمد آرائیں، چوہدری شاہد آرائیں، چوہدری شاہد آرائیں، میاں نوید قادری، ڈاکٹر محمد اقبال اور جاوید غلام رسول سمیت اہل علی ٹائون غازی آباد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اشرف آرائیں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح حلقے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن