فارچیون باریسل نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا

Jan 27, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل رانڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوا۔ باریسل ٹیم کے میڈیا منیجر سکندر نے شعیب ملک کے حوالے سے دعوے اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ میڈیا  منیجرسکندر کا موقف ہے کہ شعیب ملک 6فروری کو دوبارہ آکر کھیلنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدہ ختم ہوا۔ شعیب ملک نے کہا ہے کہ پہلے سے طے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں۔ واپسی جاکر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی۔ باقی سب باتیں جھوٹی ہیں۔

مزیدخبریں