(ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے:طوبیٰ جاوید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) سٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری طوبیٰ جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ آئندہ الیکشن میں خدمت اور ترقی کے شاندار ریکارڈ کی بنا پر بے مثال کامیابی حاصل کرے گی عوامی منصوبوں کی تکمیل میںمسلم لیگ(ن) کا کوئی ہم پلہ نہیںہے میاں نواز شریف کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال سابق جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) ڈویژن، ضلع و سٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںسابق وفاقی وزراء بیرسٹر عثمان ابراہیم ،چوہدری محمود بشیر ورک ،سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری توفیق بٹ ،ضلعی صدر قیصر اقبال سندھو، سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ ،سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ، نائب صدر معظم رئوف مغل ،سابق ارکان صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرئوف مغل ،عمران خالد بٹ ،حاجی نواز چوہان ،چوہدری اختر علی ،بلال فاروق تارڑ ،پی اے ٹو خرم دستگیر خان ناصر کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن